Sunday , September 24 2017
Home / شہر کی خبریں / سعودی عرب میں عثمانیہ یونیورسٹی کی شاخ کے قیام کی تجویز

سعودی عرب میں عثمانیہ یونیورسٹی کی شاخ کے قیام کی تجویز

حیدرآباد۔ 12 مئی (این ایس ایس) الباحہ یونیورسٹی ،سعودی عرب کے وائس ریکٹر ڈاکٹر علی السحری نے آج رجسٹرار عثمانیہ یونیورسٹی پروفیسر ای سریش کمار سے ملاقات کی ۔ انہوں نے تعلیم اور ریسرچ کے شعبوں میں الباحہ یونیورسٹی اور عثمانیہ یونیورسٹی کے مابین امکانی اشتراک کے بارے میں تبادلہ خیال کیا۔ دراصل رجسٹرار سے ملاقات عثمانیہ یونیورسٹی کی شاخ کے سعودی عرب میں قیام کے امکانات تلاش کرنے کیلئے ہوئی تھی کیونکہ سعودی عرب میں ہندوستانی تارکین وطن کے علاوہ مقامی سعودی طلبہ کی جانب سے تعلیمی اور ریسرچ سرگرمیوں کے سلسلے میں عثمانیہ یونیورسٹی کی شاخ وہاں قائم کرنے کیلئے دباؤ بڑھ رہا ہے۔ اس ملاقات کے دوران پروفیسر این ناگیشور راؤ ڈائریکٹر، ڈائریکٹوریٹ آف اکیڈیمک آڈٹ اور پروفیسر وینو گوپال راؤ ڈائریکٹر یونیورسٹی فارن ریلیشن آفس بھی موجود تھے۔

اے پی کو خصوصی موقف نہ دینے مرکز کی سازش : ڈگ وجئے سنگھ
نئی دہلی۔ 12 مئی (این ایس ایس) کانگریس جنرل سیکریٹری و انچارج اُمور آندھرا پردیش و تلنگانہ ڈگ وجئے سنگھ نے مرکز پر بی جے پی حکومت پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ کانگریس رکن پارلیمان کے وی پی رام چندر راؤ کے نجی بل کو پیش نہ کرنے کی سازش کی جارہی ہے۔ انہوں نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ مرکز کی یہ کوشش ہے کہ راجیہ سبھا کا اجلاس ملتوی کردیا جائے اور اس نجی بل پر مباحث نہ ہوں۔ انہوں نے یاد دلایا کہ سابق وزیراعظم منموہن سنگھ کی کابینہ نے آندھرا پردیش کو خصوصی موقف کے بارے میں فیصلہ کیا تھا لہٰذا اس ضمن میں کسی خصوصی قانون کی ضرورت نہیں رہی۔ واضح رہے کہ رامچندر راؤ نے آندھرا پردیش کو خصوصی موقف کیلئے نجی بل پیش کیا ہے۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT