Thursday , August 24 2017
Home / عرب دنیا / سعودی عرب میں فوجی مشقیں ، 20 ممالک کی شرکت

سعودی عرب میں فوجی مشقیں ، 20 ممالک کی شرکت

ریاض ۔ /14 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) عالم عرب سے تعلق رکھنے والے تقریباً 20 ممالک کی مسلح افواج نے آج شمالی سعودی عرب میں فوجی مشقوں میں حصہ لیا ۔ اس خطہ میں سب سے اہم یہ فوجی مشق تھی ۔ سرکاری نیوز ایجنسی ایس پی اے نے یہ اطلاع دی ۔ شمال کی طاقت کے عنوان سے اس فوجی مشق میں زمینی ، فضائی اور بحری فوج نے اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا ۔ ان مشقوں کے ذریعہ یہ واضح پیام دیا گیا کہ سعودی عرب اور اس کے حلیف ممالک تمام چیالنجس کا سامنا کرنے متحد اور تیار ہیں ۔ اس خطہ میں قیام امن اور استحکام کیلئے وہ متحدہ ہوچکے ہیں ۔ سعودی عرب فی الحال جنوبی پڑوسی ملک یمن میں ایران کی سرپرستی میں جنگ کرنے والے باغیوں کے خلاف فوجی مہم کی قیادت کررہا ہے ۔ گزشتہ ڈسمبر میں سعودی عرب نے اسلامی ممالک میں دہشت گردی کا سامنا کرنے کیلئے 35 عرب ملکوں کا نیا اتحاد تشکیل دیا تھا ۔ امریکی زیرقیادت دولت اسلامیہ کے خلاف جنگ کرنے والے اتحاد کے رکن کی حیثیت سے سعودی عرب نے کہا کہ جنگی جہازوں کو ترکی فضائی پٹی پر تعینات کیا گیا ہے یہ فوج شام میں داعش کے خلاف محاذ اراء ہے ۔

TOPPOPULARRECENT