Tuesday , June 27 2017
Home / Top Stories / سعودی عرب میں لاری اور بسوں کی ٹکر، 6 ہلاک ، 65 زخمی

سعودی عرب میں لاری اور بسوں کی ٹکر، 6 ہلاک ، 65 زخمی

جدہ ۔ 27 ۔ مئی : ( سیاست ڈاٹ کام ) : سعودی عرب میں ایک چھوٹی لاری اور 5 بسوں میں ٹکر کے سبب تقریبا 6 افراد ہلاک اور 65 زخمی ہوگئے ۔ یہ حادثہ مدینہ منورہ اور القاسم شاہراہ پر پیش آیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ جمعہ کی شب ایک چھوٹی لاری اور 5 بسوں میں ٹکر ہوگئی ۔ ٹریفک ذرائع کے مطابق تیز ہواؤں اور ناسازگار موسم کے سبب لاری ڈرائیور نے شاہراہ کی ایک جانب اپنی گاڑی روکدی کیوں کہ کچھ دکھائی نہیں دے رہا تھا ۔ ایک کار نے ٹھہری ہوئی لاری کو پیچھے سے ٹکر دیدی اور اس کے بعد ہی پانچ بسیں جن میں تقریبا دو سو مسافرین سوار تھے یکے بعد دیگرے ٹکرا گئیں ۔ سیول ڈیفنس کے ترجمان عبدالعزیز ال تمیمی نے بتایا کہ زخمیوں کو مقام حادثہ پر ہی مرہم پٹی کی گئی اور بعض کو مختلف ہاسپٹلس منتقل کیا گیا ۔ متاثرین کی قومیت کے بارے میں تفصیلات معلوم نہ ہوسکیں ۔۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT