Friday , September 22 2017
Home / عرب دنیا / سعودی عرب میں ماہ صیام کیلئے سیکیورٹی منصوبہ

سعودی عرب میں ماہ صیام کیلئے سیکیورٹی منصوبہ

ریاض۔ 8 جون (سیاست ڈاٹ کام) رمضان المبارک کے دوران عمرہ کے مناسک کی ادائی کیلئے آنے والے اللہ کے مہمانوں کی سلامتی اور تحفظ کو یقینی بنانے سعودی عرب کے دیگر اداروں کیساتھ ساتھ جنرل سیول ایوی ایشن کے طیاروں کی بھی خدمات حاصل کی گئی ہیں۔ رمضان سیکیورٹی پلان کے تحت ماہ مقدس کے دوران معتمرین کی سلامتی اور مسجد حرام میں امن وامان میں معاونت کے لیے 9 طیاروں اور جدید ترین مواصلاتی آلات سے لیس ہیلی کاپٹروں کی خدمات حاصل کی جائیں گی۔ سعودی عرب کی جنرل ایوئیشن  اتھارٹی کے سربراہ میجر جنرل محمد بن عید الحربی نے بتایا کہ رمضان کے عمرہ سیکیورٹی پلان کے تحت جدید مواصلاتی آلات سے لیس 9 طیارے مختص کئے گئے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ امن وامان کی صورت حال پر نظر رکھنے کیلئے طیاروں کی خدمات کا حصول پہلی بار نہیں کیا گیا بلکہ ماضی میں بھی ہوائی جہازوں اور ہیلی کاپٹروں کی خدمات لی جاتی رہی ہیں۔

TOPPOPULARRECENT