Saturday , August 19 2017
Home / عرب دنیا / سعودی عرب میں مزید حملے کرنے داعش کا عہد

سعودی عرب میں مزید حملے کرنے داعش کا عہد

قاہرہ۔ 8 اگست (سیاست ڈاٹ کام) دولت اسلامیہ (داعش) کے ایک گروپ نے ایک آڈیو ریکارڈنگ جاری کی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ سعودی عرب میں مزید خودکش حملے کئے جائیں گے۔ داعش کے خودکش بم برداروں نے سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض کی ایک مسجد میں حملہ کیا تھا۔ یہ مسجد پولیس کمپاؤنڈ میں واقع ہے۔ اس حملے میں 15 افراد ہلاک ہوئے تھے۔ آڈیو میں خودکش بم بردار کی تصویر بھی بتائی گئی ہے جس کی شناخت ابو سنہان المہدی کی حیثیت سے کی گئی ہے۔ اس کی تصویر کو کل داعش کے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر پوسٹ کیا گیا تھا۔ آڈیو ریکارڈنگ میں تقریر کرنے والے نے عہد کیا کہ سعودی عرب میں مزید حملے کئے جائیں گے۔ اس کا کہنا ہے کہ سعودی حکمرانوں اور فوج کو چین سے بیٹھنے نہیں دیا جائے گا۔ سعودی حکمران نے عراق اور شام میں داعش کے خلاف امریکی زیرقیادت جنگ میں حصہ لیا ہے۔ ہم سعودی عرب کو ہرگز نہیں بخشیں گے۔ اس نے دیگر انتہا پسندوں پر زور دیا کہ وہ خودکش بم حملے کریں۔ اس کا کہنا ہے کہ اس کے دھماکے کی شدت آتشیں اسلحہ سے زیادہ طاقتور ہے۔ ابھا میں جمعرات کو کیا گیا حملہ سعودی عرب کے خلاف ہولناک تھا۔

TOPPOPULARRECENT