Friday , April 28 2017
Home / شہر کی خبریں / سعودی عرب میں مسلم خواتین کیلئے ملازمتیں ، آج اور کل ملے پلی آئی ٹی میں جاب میلہ

سعودی عرب میں مسلم خواتین کیلئے ملازمتیں ، آج اور کل ملے پلی آئی ٹی میں جاب میلہ

حیدرآباد 2 اپریل (سیاست نیوز) سعودی عرب میں خدمات انجام دینے کی خواہشمند مسلم خواتین کیلئے 3 اور 4 اپریل کو وجئے نگر کالونی مقام پر واقع ملے پلی آئی ٹی آئی میں ’’جاب میلہ‘‘ کا اہتمام کیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق بتایا جاتا ہیکہ ایسی مسلم خواتین جوکہ سعودی عرب میں خدمات انجام دینے کی خواہشمند جن کی عمر 32 تا 45 سال ہو اور پاسپورٹ رکھتی ہوں، انہیں چاہئے کہ وہ 3 اور 4 اپریل کو راست طو رپر ملے پلی آئی ٹی آئی میں منعقد ہونے والے جاب میلہ میں حصہ لیں اور اپنی تفصیلات پیش کرکے ملازمت کی مناسبت سے متعلقہ انچارج عہدیداروں سے ربط پیدا کریں۔ شریمتی کے ناگابھارتی، ڈسٹرکٹ ایمپلائمنٹ آفیسر حیدرآباد نے یہ بات بتائی اور کہا کہ اس زرین موقع سے بھرپور استفادہ کرنے کی سعودی عرب میں خدمات انجام دینے کی خواہشمند مسلم خواتین سے پرزور خواہش کی۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT