Sunday , August 20 2017
Home / Top Stories / سعودی عرب میں پراسرار شہابیہ کا نظارہ

سعودی عرب میں پراسرار شہابیہ کا نظارہ

بھا ۔ 11 اگست (سیاست ڈاٹ کام) سعودی عرب میں ہر سال 12 اگست کی رات ایک عجیب وغریب شہابیہ رونما ہوتا ہے جو تیزی کے ساتھ آگ کے شعلے کی طرح دکھائی دیتا ہے۔ اسے دیکھنے کے لیے کسی رصد گاہ یا ٹیلی اسکوپ کی ضرورت بھی نہیں پڑتی۔العربیہ ڈاٹ نیٹ نے ماہرین فلکیات کی آراء کی روشنی میں اس منفرد اجسام فلکی کی ماہیت پر روشنی ڈالی ہے۔رپورٹ کے مطابق یہ شہابیہ حسب سابق اس بار جمعہ اور ہفتہ کی درمیانی شب سعودی عرب کے آسمان پر دیکھا گیا۔پہلی بار اس اجسام فلکی یا شہاب ثاقب کو 1862ء میں دیکھا گیا۔ یہ آگ کے ایک شعلے کی طرح نمودار ہوا۔ ماہرین اسے مختلف ناموں سے یاد کرتے ہیں۔’البرشاویات‘ کے ساتھ ساتھ اسے دم دار’ سویفٹ ٹٹ‘ کا نام بھی دیا جاتا ہے۔ شاید اس کی نسبت فرساوس یا برشاوس ستارے کی نسبت ہے جو ایسے لگتا ہے کہ یہ روشنی کا مصدر ہے

TOPPOPULARRECENT