Saturday , August 19 2017
Home / عرب دنیا / سعودی عرب میں پولیس اہلکار کو گولی مار دی گئی

سعودی عرب میں پولیس اہلکار کو گولی مار دی گئی

ریاض ۔19 نومبر ۔(سیاست ڈاٹ کام) ایک سعودی پولیس اہلکار کو آج مملکت کے شیعہ اکثریت والے شمالی علاقہ میں گولی مارکر ہلاک کردیا گیا۔ وزارت داخلہ کے ایک عہدیدار نے یہ بات بتائی ۔ وزارت کے ترجمان نے ایس پی اے خبررساں ادارے کو بتایا کہ دمام کے شمال مغرب میں جب پولیس اہلکار اپنی کار سے اُترا تو اسے نامعلوم افراد نے گولی مار دی ۔ یہ عہدیدار عوامی تنصیبات کی حفاظت کی ذمہ دار یونٹ کا حصہ تھا ۔ حکام نے اس حملہ کی تحقیقات کاآغاز کردیا ہے ۔ یہ حملہ دمام اور اطراف میں عہدیداروں پر ہورہے حملوں میں تازہ ترین اضافہ ہے ۔ گزشتہ دو ماہ کے دوران دمام میں یہ اپنی نوعیت کا تیسرا واقعہ ہے ۔ سعودی سکیوریٹی فورسیس کو جہاں اس طرح کے حملوں کا سامنا ہے وہیں آئی ایس کی دہشت گردانہ کارروائیوں کو نشانہ بھی بننا پڑ رہا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT