Tuesday , September 26 2017
Home / Top Stories / سعودی عرب میں چاند نظر نہیں آیا ، ہفتہ کو پہلا روزہ

سعودی عرب میں چاند نظر نہیں آیا ، ہفتہ کو پہلا روزہ

جدہ ۔ /25 مئی (سیاست ڈاٹ کام) مقدس ماہ رمضان کا آغاز ہفتہ /27 مئی کو ہوگا ۔ سپریم کورٹ نے آج اس کا اعلان کیا ۔ جمعرات کے دن ہلال رمضان المبارک نظر نہیں آیا ۔ چنانچہ پہلا روزہ ہفتہ کے دن ہوگا ۔ ماہر فلکیات خالد الذاق رکن عرب یونین برائے فلکیات وہ خلائی علوم نے ٹوئٹر پر مسلسل پیغامات تحریر کرتے ہوئے کہا کہ پورے عالم اسلام میں چاند غائب ہوگیا تھا اور آج رویت ہلال نہیں ہوئی ۔ چنانچہ پہلا روزہ ہفتہ کے دن ہوگا ۔ رمضان المبارک کا آغاز اور اختتام ہفتہ پر ہوگا ۔

TOPPOPULARRECENT