Saturday , September 23 2017
Home / عرب دنیا / سعودی عرب میں چاند نظر نہیں آیا

سعودی عرب میں چاند نظر نہیں آیا

ریاض ؍ دوبئی ؍ دوحہ ۔21 اگسٹ ۔ (سیاست ڈاٹ کام ) سعودی عرب میں آج چاند نظر نہیں آیا ۔ سعودی عرب کی سرکاری نیوز ایجنسی کے مطابق سعودی سپریم کورٹ نے اس بات کا اعلان کیا ہے کہ ملک میں کہیں بھی چاند نظر آنے کے شواہد نہیں ملے لہٰذا یکم ذی الحجہ 23 اگست کو ہو گی اور سعودی عرب سمیت دیگر خلیجی ممالک میں عیدالاضحیٰ یکم ستمبر کو منائی جائے گی۔آج سعودی عرب کے علاوہ متحدہ عرب امارات ، قطر اور دیگر خلیجی ممالک کی رویت ہلال کمیٹیوں کا بضمن رویت ذی الحجہ اجلاس منعقد ہوا لیکن کہیں سے بھی چاند نظر آنے کی اطلاع نہیں ملی ۔ عیدالاضحی 10 ذی الحجہ کو منائی جاتی ہے ۔

 

TOPPOPULARRECENT