Thursday , September 21 2017
Home / عرب دنیا / سعودی عرب میں چھ مجرمین کو پھانسی

سعودی عرب میں چھ مجرمین کو پھانسی

ریاض ۔ 10 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) سعودی عرب میں منشیات کی اسمگلنگ اور قتل کے چھ مجرمین کو دی گئی سزائے موت پر آج تعمیل کردی گئی۔ رواں سال ایک ہی دن کے دوران دی جانے والی موت کی یہ سب سے زیادہ تعداد ہے۔ ایک پاکستانی شہری کو منشیات کی اسمگلنگ پر اور پانچ سعودی شہریوں کو قتل کے جرائم پر تعمیل کرتے ہوئے موت کے گھاٹ اتاردیا گیا۔ وزارت داخلہ نے اس کی توثیق کی ہے۔ سرکاری اعداد کے مطابق جاریہ سال 44 مجرمین کو پھانسی دی گئی۔ انتہائی قدامت پسند سعودی عرب وہ ملک جہاں سزائے موت کی شرح سب سے زیادہ ہے دہشت گردی، قتل، عصمت ریزی، مسلح ڈکیتی اور منشیات کی اسمگلنگ پر سزائے موت دی جاتی ہے۔ اس ملک میں سزاؤں کے معاملہ میں اسلامی شریعت کے سخت ترین اصول اختیار کئے جاتے ہیں جہاں گذشتہ سال 153 افراد کو پھانسی دی گئی تھی جو دنیا میں سب سے زیادہ ہے۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT