Thursday , September 21 2017
Home / عرب دنیا / سعودی عرب میں کیمیکل پلانٹ میں آتشزدگی، 12 افراد ہلاک

سعودی عرب میں کیمیکل پلانٹ میں آتشزدگی، 12 افراد ہلاک

ریاض ، 16 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) سعودی عرب کے سرکاری خبررساں ادارہ کا کہنا ہے کہ سلطنت کے مشرق میں واقع ایک کیمیکل پلانٹ میں آتشزدگی کے نتیجے میں 12 افراد فوت ہوگئے اور 11 دیگر کو زخم آئے ہیں۔ سعودی پریس ایجنسی نے کہا کہ الجبیل میں آتشزدگی کا یہ واقعہ جبیل یونائیٹیڈ پٹرو کیمیکل کمپنی میں آج صبح 11:40 بجے پیش آیا۔ نیوز ایجنسی نے کمپنی کے حوالے سے کہا کہ پلانٹ میں دیکھ بھال کے کاموں کے دوران آگ لگ گئی۔

TOPPOPULARRECENT