Thursday , August 17 2017
Home / عرب دنیا / سعودی عرب میں 13 ایرانی گرفتار

سعودی عرب میں 13 ایرانی گرفتار

ریاض ۔ 22 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) سعودی عرب کے سیکیورٹی حکام نے حالیہ ایام میں 9 ایرانی شہریوں کو حراست میں لیا ہے۔ ان پر ملک میں سیکیورٹی سے متعلق مسائل میں تفتیش کی جا رہی ہے۔ ریاض میں وزارت داخلہ کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہیکہ ملک میں سیکیورٹی سے متعلق مسائل میں دو ہفتوں کے دوران 9 ایرانیوں کو حراست میں لیا گیا ہے۔ بیان میں کہا گیا ہیکہ 7ایرانی باشندوں کو جمعرات کو گرفتار کیا گیا جبکہ دو افراد کی گرفتاری پچھلے منگل کو عمل میں لائی گئی تھی۔ گرفتار کئے گئے ایرانیوں کے حوالے سے مزید تفصیلات سامنے نہیں آئی ہیں۔

TOPPOPULARRECENT