Saturday , September 23 2017
Home / عرب دنیا / سعودی عرب میں 3 سری لنکا کے اور ایک مصر کے شہری کو سزائے موت

سعودی عرب میں 3 سری لنکا کے اور ایک مصر کے شہری کو سزائے موت

ریاض ۔ 17 اگست (سیاست ڈاٹ کام) سعودی عرب نے آج سری لنکا کے 3 شہریوں کو ڈکیتی اور ایک شہری کو قتل کرنے کا مجرم ثابت ہونے پر اور ایک مصری کو قتل کے ایک علحدہ مقدمہ میں مجرم قرار دیئے جانے کے بعد سزائے موت دے دی۔ وزارت داخلہ کے بموجب موت کی ان چار سزاؤں سے جاریہ سال سعودی عرب میں سزائے موت پانے والے مجرموں کی جملہ تعداد 120 ہوگئی جبکہ 2014ء میں پورے سال میں صرف 87 افراد کو موت کی سزاء دی گئی تھی۔ سری لنکا کے 3 شہریوں کو ایک سعودی شہری کے مکان میں نقب لگانے اور اس کے سر پر ضرب لگانے کے بعد گلا گھونٹ کر قتل کردینے اور رقمی سرقہ کرنے کا الزام تھا۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT