Tuesday , August 22 2017
Home / عرب دنیا / سعودی عرب نے حوثیوں کا مزید ایک میزائیل مار گرایا

سعودی عرب نے حوثیوں کا مزید ایک میزائیل مار گرایا

ریاض ۔ 15 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) سعودی عرب کی فضائی دفاعی فورسیس نے یمن سے اس مملکت کی طرف داغے گئے ایک بیلسٹک میزائیل کو فضاء میں روکنے کے بعد تباہ کردیا۔ حوثی باغیوں کے خلاف سعودی عرب کی زیرقیادت اتحاد نے یہ دعویٰ کرتے ہوئے کہا کہ نجران کی سمت میں یہ میزائیل داغا گیا تھا، جس کو مار گرایا گیا ہے۔ واضح رہیکہ یمن میں صدیوں سے بااثر حوثی اقتدار میں اپنے حق کیلئے جدوجہد کررہے ہیں جن پر سعودی عرب نے ایران سے مدد لینے کا الزام عائد کیا ہے اور ان سے لڑنے کیلئے 10 عرب ملکوں کا فوجی اتحاد بناتے ہوئے گذشتہ سال مارچ سے بڑے پیمانے پر فوجی کارروائیوں کا آغاز کیا ہے لیکن اس کو تاحال کوئی کامیابی حاصل نہیں ہوسکی ہے۔ اس کے برعکس حوثیوں کی جانب سے سعودی عرب کو میزائیل حملوں کا نشانہ بنایا جارہا ہے جن سے بچنے کیلئے سعودی سرحدوں پر پیٹریانہ میزائیل نصب کئے گئے ہیں۔ حوثیوں نے چند ہفتوں قبل سعودی عرب کو اپنے طویل ترین فاصلہ تک وار کرنے والے بیلسٹک میزائیل کا نشانہ بنایا تھا جس کو سعودی فورسیس نے جدہ سے 65 کیلو میٹر پہلے مار گرایا تھا اور حوثیوں پر مکہ معظمہ کو نشانہ بنانے کا الزام عائد کیا تھا لیکن حوثیوں نے وضاحت کی کہ جدہ انٹرنیشنل ایرپورٹ کو نشانہ بناتے ہوئے یہ میزائیل حملہ کیا گیا تھا۔

TOPPOPULARRECENT