Wednesday , September 20 2017
Home / عرب دنیا / سعودی عرب نے یمنی باغیوں کے میزائیل کو روک دیا

سعودی عرب نے یمنی باغیوں کے میزائیل کو روک دیا

ریاض 18 مارچ ( سیاست ڈاٹ کام ) یمن کے باغیوں کی جانب سے داغے گئے ایک میزائیل کو سعودی عرب نے روک کر ناکام بنادیا ۔ سعودی زیر قیادت فوج نے یہ بات بتائی ۔ کہا گیا ہے کہ یمنی فوج کے کیمپ پر کئے گئے باغیوں کے حملے میں اب تک مرنے والوں کی تعداد 32 ہوگئی ہے ۔ سعودی زیر قیادت اتحادی افواج یمنی باغیوں سے حکومت کی افواج کی مدد میں گذشتہ دو سال سے لڑ رہی ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ یہ میزائیل ہوا میں ہی روک دیا گیا اور اس میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے اور نہ ہی کو ئی مالی نقصان ہوا ہے ۔ یمنی فوج کا کہنا ہے کہ کل باغیوں کی جانب سے صوبہ ماریب میں فوج کے کیمپ پر جو حملہ کیا گیا تھا اس میں مرنے والوں کی تعداد 32 ہوگئی ہے جبکہ اس حملہ میں جملہ 81 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔ یہ صوبہ سعودی عرب کی سرحد کے قریب واقع ہے ۔ یہاں اکثر و بیشتر باغیوں کے ساتھ جھڑپیں بھی ہوتی رہتی ہیں۔

اسرائیلی فوج کی فائرنگ ،نوجوان ہلاک
رملہ (مغربی کنارہ) 8 مارچ ( سیاست ڈاٹ کام ) اسرائیلی فوجیوں نے کل مغربی کنارے پر فلسطینی مظاہرین پر فائرنگ کی جس میں ایک نوجوان کی موت ہو گئی۔فلسطینی وزارت صحت نے بتایا کہ اسرائیلی فوجیوں کی فائرنگ میں16 سالہ نوجوان فوت ہوگیا ۔ اس درمیان اسرائیلی فوج ترجمان نے بتایا کہ مظاہرین نے ہبرون شہر کے نزدیک گاڑیوں پر بم پھینکے اور اس کے بعد اسرائیلی فوجیوں نے جوابی کارروائی کی۔

TOPPOPULARRECENT