Thursday , August 17 2017
Home / دنیا / سعودی عرب کو 1.29 بلین مالیتی بم فروخت کرنے امریکہ کا اتفاق

سعودی عرب کو 1.29 بلین مالیتی بم فروخت کرنے امریکہ کا اتفاق

واشنگٹن 16 نومبر ( سیاست ڈاٹ کام ) امریکہ نے سعودی عرب کی درخواست کو منظور کرلیا ہے ہے جس میں 19000 بم اور اسمارٹ بم خریدنے کی خواہش ظاہر کی گئی تھی ۔ یہ بم سعودی ائر فورس کیلئے خریدے جا رہے ہیں۔ اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ میں آج یہ بات بتائی ۔ اس معاملت کو قطعیت ملنے کیلئے امریکی کانگریس کی منظوری حاصل کرنے کی ضرورت ہوگی ۔ چونکہ سعودی عرب کی جانب سے یمن میں باغیوں کے خلاف فضائی حملے کئے جا رہے ہیں اس لئے اس معاملت کو کانگریس کی منظوری ملنے کے امکانات زیادہ ہیں۔ ڈیفنس سکیوریٹی کوآپریشن ایجنسی نے کہا کہ سعودی عرب کی درخواست کو قبول کرلیا گیا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT