Sunday , September 24 2017
Home / دنیا / سعودی عرب کی امدادی تنظیم یمنی متاثرین کی مدد کرے گی: اقوام متحدہ

سعودی عرب کی امدادی تنظیم یمنی متاثرین کی مدد کرے گی: اقوام متحدہ

اقوام متحدہ ، 27 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) اقوام متحدہ کے انسانی امداد کے ادارہ سربراہ اسٹیفن اوبرائن نے بتایا ہے کہ سعودی عرب کے شاہ سلمان کی جانب سے قائم کی گئی امدادی تنظیم یمن کی بحالی کے 244 ملین ڈالر کی رقم فراہم کرے گی۔ اوبرائن کے مطابق شاہ سلمان مرکز برائے راحت رسانی اور انسانی امداد کے ساتھ آٹھ مختلف سمجھوتوں پر دستخط کر دیئے گئے ہیں اور جلد ہی ایک اور ایسے ہی معاہدے پر دستخط ہو جائیں گے۔ اقوام متحدہ کے عہدیدار کے مطابق سعودی عرب کی جانب سے رقم مہیا کرنے کا عمل شروع ہوگیا ہے۔ اقوام متحدہ نے یمن کی جنگ سے متاثر ہونے والوں کیلئے 274 ملین ڈالر کی ہنگامی امداد کی اپیل جاری کی تھی۔

TOPPOPULARRECENT