Thursday , August 17 2017
Home / دنیا / سعودی عرب کی تائید، ایران سے مالدیپ کے سفارتی تعلقات منقطع

سعودی عرب کی تائید، ایران سے مالدیپ کے سفارتی تعلقات منقطع

کولمبو۔ 18 مئی (سیاست ڈاٹ کام) مالدیپ نے اس کو مالی مدد فراہم کرنے والے ایک ملک سعودی عرب کی تائید کرتے ہوئے ایران سے سفارتی تعلقات منقطع کرلیا اور تہران پر خلیجی علاقہ میں امن و سلامتی کو متاثر کرنے کا الزام عائد کیا۔ مالدیپ کی وزارتِ خارجہ نے کوئی تفصیل بتائے بغیر کہا کہ مشرق وسطیٰ سے متعلق ایران کی اختیار کردہ پالیسیاں اس علاقہ میں امن و سلامتی کیلئے خطرہ ہیں۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ خلیج میں امن و سلامتی کیلئے وہ ایران سے سفارتی تعلقات منقطع کررہا ہے کیونکہ خلیجی امن، سلامتی و استحکام مالدیپ کی سلامتی سے مربوط ہے۔ سعودی عرب نے حال ہی میں مالدیپ کی مالی امداد میں اضافہ کرتے ہوئے ایک فوجی ہاؤزنگ پراجکٹ کیلئے 50 ملین امریکی ڈالر دینے کا عہد کیا تھا۔ مالدیپ اپنے انٹرنیشنل ایرپورٹ کیلئے سعودی عرب سے 100 ملین ڈالر کی امداد کی درخواست بھی کی ہے۔

TOPPOPULARRECENT