Thursday , September 21 2017
Home / Top Stories / سعودی عرب کی دفاع کیلئے عصری جنگی طیاروں کا حصول

سعودی عرب کی دفاع کیلئے عصری جنگی طیاروں کا حصول

مقامات مقدسہ اور سرحدوں کی دفاع کو یقینی بنانے کاعزم: پرنس محمد بن سلمان
ریاض۔24جنوری ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) سعودی عرب کے نائب ولی عہد اور وزیر دفاع شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز نے کہا کہ ان کا ملک جدید ترین دفاعی صلاحیتوں سے بھرپور طریقے سے استفادہ کر رہا ہے اوردفاع وطن کیلئے جدید ترین جنگی طیارے بھی حاصل کرلیے ہیں۔’العربیہ‘ کے مطابق اپنے ایک بیان میں وزیر دفاع و نائب ولی عہد نے کہا کہ وطن عزیز کی سرحدوں کی حفاظت اور قوم کے دفاع پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ سعودی عرب کو اپنے دفاع کیلئے درکار فوجی اور دفاعی صلاحیتوں سے بھرپور طریقے سے فایدہ اٹھایا جائے گا۔ اس ضمن میں سعودی عرب نے دنیا بھر میں دفاع کیلئے استعمال ہونے والے جدید ترین جنگی طیارے بھی حاصل کیے ہیں اور انہیں اڑانے کیلئے ہوابازوں اور ان کے معاونین کی تربیت کا عمل بھی جاری ہے۔نائب ولی عہد نے خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کا تمام مسلح افواج کے کمانڈران چیف کی حیثیت سے شاہ فیصل ملٹری کالج کے 50 ویں یوم تاسیس کے موقع پر چہارشنبہ کے روز پاسنگ آؤٹ تقریب کی سرپرستی کرنے پر خصوصی شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے بتایا کہ اس بار شاہ فیصل ملٹری اکیڈمی سے 91 اسکاؤٹس کا گروپ سند فراغت حاصل کرے گا۔ اس کے علاوہ اس موقع پر نئے جنگی طیارے F15-SA کا افتتاح بھی اسی تقریب میں ہوگا۔ اس موقع پر اس طیارے کو سعودی فضائی بیڑے میں شامل کیا جائے گا۔نائب ولی عہد نے بتایا کہ دفاع وطن اور مقدس مقامات کے تحفظ کیلئے جدید ترین طیارے حاصل کیے گئے ہیں۔ سعودی حکومت دفاعی صلاحیتوں کی بہتری، اقتصادی ترقی اور امن و استحکام کے قیام کے لئے ہرممکن اقدامات جاری رکھے گی۔

TOPPOPULARRECENT