Friday , August 18 2017
Home / عرب دنیا / سعودی عرب کی چار مساجد میں غیرمسلموں کو داخلہ کی اجازت

سعودی عرب کی چار مساجد میں غیرمسلموں کو داخلہ کی اجازت

جدہ ۔ 30 مئی (سیاست ڈاٹ کام) اسلامی ثقافت، تعلیمات اور فن تعمیر کو فروغ دینے کی غرض سے سعودی حکومت نے چار اہم تاریخی مساجد کے دروازے غیرمسلموں کیلئے بھی کھول دیئے ہیں۔ سعودی گزٹ نے یہ رپورٹ دی۔ مدینہ منورہ کی مسجد قباء کے امام شیخ صالح المنعماسی کے بیان کا حوالہ دیتے ہوئے سعودی گزٹ نے بتایا کہ مدینہ منورہ میں غیرمسلموں کے داخلہ کی اسلام مخالفت نہیں کرتا اور نہ ہی یہ شرعی قوانین کی خلاف ورزی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کسی بھی مذہب کا پیروکار مسجد میں داخل ہوسکتا ہے۔ اسلام نے مساجد میں غیرمسلموں کے داخلہ پر کوئی پابندی عائد نہیں کی ہے۔ جن چار مساجد میں غیرمسلموں کو بھی آنے کی اجازت ہوگی ان میں جدہ کی جامع مسجد رحمہ، مسجد التقویٰ، مسجد شاہ فہد اور مسجد شاہ سعود شامل ہیں۔

TOPPOPULARRECENT