Wednesday , October 18 2017
Home / شہر کی خبریں / سعودی عرب کی کمپنی سے ہزاروں ملازمین برطرف

سعودی عرب کی کمپنی سے ہزاروں ملازمین برطرف

تلنگانہ کے تارکین وطن کے مسئلہ کی یکسوئی کیلئے کے ٹی آر کا سشما سوراج کو مکتوب
حیدرآباد 3 مئی (پی ٹی آئی) حکومت تلنگانہ نے وزیر خارجہ سشما سوراج سے درخواست کی ہے کہ اس ریاست سے تعلق رکھنے والے ان تارکین وطن محنت کشوں کی مدد کی جائے جنھیں سعودی عرب کی ایک تعمیراتی کمپنی (بن لادن) نے مبینہ طور پر برطرف کردیا ہے۔ غیر مقیم ہندوستانیوں کے اُمور کے ریاستی وزیر کے ٹی راما راؤ نے سشما سوراج کے نام اپنے مکتوب میں لکھا کہ اس کمپنی نے گزشتہ تین ماہ کے دوران اپنے تقریباً 50,000 ملازمین کو برطرف کردی ہے اور برطرف ملازمین کے ویزے بھی منسوخ کردیئے گئے ہیں۔ جس کے نتیجہ میں وہ (ملازمین) اب بے روزگار ہوگئے ہیں اور گزر بسر کے لئے کوئی ذریعہ آمدنی بھی نہیں ہے اور نہ ہی وہ ہندوستان واپسی کے موقف میں ہیں کیوں کہ ویزا کے بغیر غیر قانونی طور پر مقیم تارکین وطن بن گئے ہیں۔ یہ ملازمین اگرچہ کمپنی سے رجوع ہورہے ہیں لیکن وہ (کمپنی) اُنھیں کوئی جواب نہیں دے رہی ہے‘‘۔ کے ٹی راما راؤ نے کہاکہ ان افراد کے ارکان خاندان اُن کے تحفظ و سلامتی کے بارے میں بھی کافی پریشان ہیں۔

TOPPOPULARRECENT