Saturday , August 19 2017
Home / عرب دنیا / سعودی عرب کے ایم ایس/پی ایچ ڈی پروگرام

سعودی عرب کے ایم ایس/پی ایچ ڈی پروگرام

KAUSTفیلو شپ کیلئے درخواست دینے کی آخری تاریخ 8اکٹوبر 2015ء

ریاض ۔16اگست ( سیاست ڈاٹ کام ) پی ایچ ڈی اور ایم ایس /پی ایچ ڈی پروگرام 2016ء کیلئے Kaust فیلو شپ کی درخواستیں مطلوب ہیں ۔ داخلہ حاصل کرنے والے طلبہ کو تمام سہولتیں حاصل ہوں گی ۔ یہ فیلو شپ ایسے طلبہ کی حوصلہ افزائی کرتا ہے جو گریجویشن کی تعلیم حاصل کرتے ہیں ۔انہیں ٹیوشن فیس کے علاوہ ماہانہ گذارے کا الاؤنس دیا جاتا ہے ۔ درخواستوں کی وصولی کی آخری تاریخ 8اکٹوبر 2015 ہے ۔ پی ایچ ڈی اور ایم ایس /پی ایچ ڈی کورس کرنے والے طلبہ کیلئے یہ فیلو شپ دستیاب ملک عبداللہ یونیورسٹی برائے سائنس و ٹکنالوجی سعودی عرب میں دستیاب ہے ۔اسکالرشپ سعودی عرب سے حاصل کی جاسکتی ہے ۔ اہلیت کیلئے TOEFLمیں کم از کم 79 اور آئی بی ٹی یا IELTS میں کم از کم 6.0 نشانات حاصل کرنا ضروری ہے ۔ صرف سرکاری TOEFL یا IELTS نشانات قبول کئے جائیں گے ۔

کسی مخصوص ادارہ یا تعلیمی ادارے داخلہ کو قبول نہیں کیا جائے گا ۔ اے یوایس ٹی کیلئے GRE امتحان برائے داخلہ کی ضرورت نہیں ہے ۔ جی آر ای جنرل ٹسٹ کی حوصلہ افزائی کی جاتی ہے ۔ سرکاری ٹسٹ کے نتائج راست ای ٹی ایس سے روانہ کئے جائیں گے۔ کے اے یو ایس ٹی داخلوں کا کوڈ 4139ہے۔ اوسط جی آر ای مقداری اسکور برائے داخلہ فی الحال 800میں سے 774ہے ۔ بین الاقوامی طلبہ کیلئے بھی یہ اسکالرشپ سعودی عرب کے طلبہ کے علاوہ دستیاب ہے ۔ سائنٹیفک اور ٹکنالوجی کی تعلیم اور تحقیق کے خواہشمندوں کو کے اے یو ایس ٹی اسکالرشپ دی جاتی ہے ۔ اس سے انسانیت کی بہتری کیلئے مختلف عوام اور تہذیبوں کے درمیان یہ اسکالرشپ پُل کا کام کرتا ہے ۔ داخلہ حاصل کرنے والے تمام طلبہ کو اسکالرشپ دیا جائے گا ۔ اس کی مدت گریجویشن کی تعلیم ہوگی ۔ امریکہ ‘ کینیڈا ‘ برطانیہ ‘ آئرلینڈ ‘ آسٹریلیا یا نیوزی لینڈ کے کسی مسلمہ ادارہ سے موصولہ درخواستوں کی ضرورت نہیں ہے ۔ درخواست آن لائن داخل کی جاسکتی ہے ۔ آخری تاریخ 8اکٹوبر 2015ء  ہے ۔ تفصیلی معلومات حاصل کرنے یہ ویب سائٹ پر ربط کریں۔
www.kaust.edu.sa / application-for – kaust.html

TOPPOPULARRECENT