Thursday , May 25 2017
Home / عرب دنیا / سعودی عرب کے ساتھ گہرے تعلقات استوار ہیں: مصری وزیر خارجہ

سعودی عرب کے ساتھ گہرے تعلقات استوار ہیں: مصری وزیر خارجہ

عمان ۔10 فروری (سیاست ڈاٹ کام ) مصری وزیر خارجہ سامح الشکری نے کہا ہے کہ ان کے ملک کے سعودی عرب کے ساتھ مضبوط اور گہرے تعلقات استوار ہیں۔انھوں نے ان دعووں کو مسترد کردیا ہے جن میں کہا گیا ہے کہ قاہرہ اور الریاض کے درمیان تعلقات میں کشیدگی پائی جارہی ہے۔ اردن کے دارالحکومت عمان میں ایک نیوز کانفرنس میں کہا کہ سعودی عرب اور مصر میں مثبت تعلقات قائم ہیں اور دونوں ممالک میں میڈیا چینل کبھی بند نہیں ہوئے ہیں۔سامح الشکری نے گذشتہ سال اپریل میں سعودی عرب کے فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز کے دورہ مصر سے قبل میڈیا کے ساتھ انٹرویو میں کہا تھا کہ دونوں ممالک مختلف موضوعات بالخصوص سلامتی سے متعلق امور سے نمٹنے کے لئے مل جل کر کوششیں کررہے ہیں۔ واضح رہے کہ سعودی عرب نے گذشتہ سال مصر کی آئندہ پانچ سال کے دوران میں پیٹرولیم کی ضروریات کو پورا کرنے کے لئے بیس ارب ڈالرز کے ایک معاہدے پر دستخط کئے تھے۔اس کے علاوہ اس نے مصر کے ساتھ شورش زدہ علاقے جزیرہ نما سیناء کی ترقی کے لئے بھی ڈیڑھ ارب ڈالرز مالیت کا ایک سمجھوتا طے کیا تھا۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT