Saturday , August 19 2017
Home / Top Stories / سعودی عرب کے شہر بریدہ کی مسجد میں چیتا گھس آیا

سعودی عرب کے شہر بریدہ کی مسجد میں چیتا گھس آیا

ریاض ۔ 31  اکٹوبر۔(سیاست ڈاٹ کام) سعودی عرب کے شہر بریدہ کی ایک مسجد میںپالتو چیتا گھس آیا جس کی وجہ سے نماز کے لئے آنے والے مصلی حیران رہ گئے ۔اس موقع پر بعض نمازیوں نے مسجد میں موجود چیتے کی ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کر دی، جو انٹرنیٹ پر تیزی سے مقبول ہو رہی ہے۔ ویڈیو میں اپنے مالک کے ہاں سے ’فرار‘ ہونے والے خونخوار جانور کو مسجد کی ایک صف پر لیٹے دیکھا جا سکتا ہے۔چیتے کی مسجد میں موجودگی کی اطلاع ملتے ہی علاقے میں گشت پر مامور سکیورٹی عملہ مسجد پہنچ گیا اور اس نے پالتو جانوروں کے نگران شعبے کو اطلاع دی، جس نے ’مفرور چیتے کو پکڑ کر اس کے مالک کے حوالے کر دیا اور اس سے مستقل میں لاپرواہی نہ برتنے کا اقرار نامہ لکھوایا۔

TOPPOPULARRECENT