Wednesday , August 23 2017
Home / عرب دنیا / سعودی عرب کے ضلع خطیف میں بندوق بردار کا حملہ، ایک ہلاک

سعودی عرب کے ضلع خطیف میں بندوق بردار کا حملہ، ایک ہلاک

ریاض ۔ 17 اگست (سیاست ڈاٹ کام) پولیس نے بتایا کہ بندوق بردار نے دارالسلطنت سعودی عرب کے مشرقی علاقہ میں جہاں شیعہ افراد کی اکثریت مقیم ہے، حملہ کرکے ایک پولیس ملازم کو ہلاک کردیا۔ خلیجی ساحل پر واقع شیعہ غلبہ والے ضلع خطیف میں صبح کی اولین ساعتوں میں یہ حملہ کیا گیا۔ چار نقاب پوش بندوق برداروں نے فائرنگ کی جس سے پولیس عہدیدار زخمی ہوا اور بعدازاں دواخانہ میں زخموں سے جانبر نہ ہوسکا۔ پولیس کی عمارت اور گشتی کار کو نقصان پہنچا۔ جنوری سے اس ضلع میں فائرنگ کا چوتھا واقعہ ہے۔ مشرقی صوبہ سعودی عرب کے شیعوں کی آبادی سمجھی جاتی ہے جہاں سنی اکثریت والی حکمرانی کے خلاف شکایات پائی جاتی ہے۔

TOPPOPULARRECENT