Friday , August 18 2017
Home / عرب دنیا / سعودی عرب کے وزیر اشیائے ضروریہ برطرف

سعودی عرب کے وزیر اشیائے ضروریہ برطرف

ریاض۔24اپریل ( سیاست ڈاٹ کام) سعودی عرب کے فرماں روا نے ملک کے آبی و برقی وسائل کے وزیر عبداللہ الحسین کو برطرف کرتے ہوئے کہا کہ اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ پر عوام برہم ہیں ۔ سرکاری خبررساں ادارہ کے بموجب ان کی برطرفی حکومت کی جانب سے برقی ‘ آبی اور دیگر خدمات پر سبسیڈیز میں کمی کے بعد عمل میں آئی ہے ۔ مارچ میں روزنامہ ’’ عرب نیوز‘‘ نے خبر دی تھی کہ شہریوں سے گذارش کی جاتی ہے کہ اپنے ذاتی کنویں کھودنے کیلئے پرمٹ حاصل کریں۔ پانی کی سربراہی کے بلز میں اضافہ پر بڑھتی ہوئی شکایات کے پیش نظر یہ اپیل کی گئی تھی ۔ جاریہ ماہ کے اوائل میں روزنامہ نے کہا تھا کہ مشاورتی مجلس شوریٰ ایسا معلوم ہوتا ہے کہ اس تجویز کی تائید نہیں کرتی ۔ حسین اور ان کے عہدیداروں کو بلز کے بارے میں سخت تنقید کا سامنا کرنا پڑا تھا ۔ ڈسمبر میں سلسلہ وار اصلاحات کی وجہ سے جن کی ماضی میں کوئی مثال نہیں ملتی ‘ جس کی وجہ سے عالمی سطح پر تیل کی قیمتوں میں گذشتہ دو سال سے مسلسل کمی ہے ۔ ولیعہد شہزادہ محمد بن سلمان جو اصلاحات کے پروگرام کے معمار سمجھے جاتے ہیں ‘ ان افراد میں شامل تھے جنہیں 70فیصد سرکاری مالیہ کیلئے ذمہ دار سمجھا جاتا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT