Saturday , September 23 2017
Home / Top Stories / سعودی عرب کے 1400 سال قدیم تاریخی علاقہ میں آتشزدگی

سعودی عرب کے 1400 سال قدیم تاریخی علاقہ میں آتشزدگی

عمارتیں خاکستر

دبئی۔ 16 اگست (سیاست ڈاٹ کام) سعودی عرب کے شہر جدہ میں 1400 سال قدیم تاریخی علاقہ میں کل رات دیر گئے تقریباً 6 عمارتوں میں آگ لگ گئی اور تین عمارتیں مکمل طور پر خاکستر ہوگئیں۔ سعودی عرب کے محکمہ شہری دفاع نے کہا کہ اس آگ کے سبب 60 افراد اپنے گھروں کے تخلیہ پر مجبور ہوگئے۔ یہ آگ منگل کی شب بھڑک اٹھی تھی، تاہم کوئی بھی زخمی نہیں ہوا۔ آتشزدگی کی وجہ کا علم نہیں ہوسکا، تاہم سوشیل میڈیا پر پیش کردہ ایک ویڈیو میں دکھایا گیا کہ قدیم شہر جدہ کے کئی افراد اپنے گھر چھوڑ کر سڑکوں پر جمع تھے اور مختلف عمارتوں سے مہیب آگ کے شعلے اُٹھ رہے تھے اور بعض علاقوں سے تباہ شدہ ملبہ گر رہا تھا۔ جدہ کا یہ پرانا شہر ’’البلاد‘‘ بھی کہلاتا ہے۔ ساتویں صدی کے اس علاقہ کو اقوام متحدہ کے ادارہ یونیسکو نے عالمی ورثے کے طور پر محفوظ رکھنے کا اعلان کیا ہے۔ اس علاقہ میں ایک بڑی بندرگاہ سے جو شہر مکہ کو اسلحہ کی منتقلی کیلئے مختلف سڑکوں سے مربوط ہے۔ اس کی سڑکیں تنگ ہیں اور کئی عمارتیں منفرد فن تعمیر پر مبنی ہیں۔

TOPPOPULARRECENT