Saturday , August 19 2017
Home / پاکستان / سعودی عرب کے 34 ملکی اتحاد کا حصہ ہونے سے پاکستان لاعلم

سعودی عرب کے 34 ملکی اتحاد کا حصہ ہونے سے پاکستان لاعلم

اسلام آباد ۔ 16 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان نے آج اس وقت حیرت کا اظہار کیا جب اسے یہ پتہ چلا کہ سعودی عرب کی جانب سے ایک نئے ’’فوجی اتحاد‘‘ کی تشکیل کیلئے جن 34 ممالک کو شامل کیا گیا ہے ان میں پاکستان کا نام بھی درج ہے جبکہ پاکستانی حکام کو اس کے بارے میں کوئی پیشگی اطلاع ہی نہیں ہے۔ میڈیا میں گشت کررہی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب نے دہشت گردی کی بیخ کنی کیلئے جس اسلامی فوجی اتحاد کی تشکیل کا عزم کیا ہے، اس میں حکومت سے اجازت لئے بغیر پاکستان کا نام بھی شامل کرلیا گیا ہے۔ یہی نہیں بلکہ سعودی حکومت نے دیگر متعدد ممالک کا تذکرہ کرتے ہوئے ان ممالک کے سربراہان کو بھی حیرت زدہ کردیا جہاں ایک متحدہ اسلامی فوجی اتحاد کی تشکیل کا اشارہ دیا گیا تھا جس کا صدر مقام ریاض ہوگا۔ معتمد خارجہ اعزاز چودھری نے انگریزی اخبار ڈان کو بتایا کہ پاکستان 34 ملکی اسلامی فوجی اتحاد میں اپنا نام د یکھ کر چونک گیا لہٰذا سعودی عرب میں متعینہ پاکستانی سفیر سے رابطہ پیدا کیا گیا ہے تاکہ وہ اس تعلق سے سعودی عرب حکومت سے وضاحت طلب کرے۔ اس موقع پر ایک دیگر سینئر عہدیدار نے بھی دعویٰ کیا ہیکہ 34 ملکی اسلامی فوجی اتحاد کی تشکیل کے اعلان سے قبل پاکستان سے مشاورت نہیں کی گئی۔

TOPPOPULARRECENT