Saturday , August 19 2017
Home / Top Stories / سعودی عرب ہر صورتحال کیلئے تیار : شاہ سلمان

سعودی عرب ہر صورتحال کیلئے تیار : شاہ سلمان

Saudi Arabia's King Salman attends a session of Saudi Shura Council in Riyadh, December 23, 2015. REUTERS/Bandar al-Jaloud/Saudi Royal Court/Handout ATTENTION EDITORS - THIS IMAGE HAS BEEN SUPPLIED BY A THIRD PARTY. IT IS DISTRIBUTED, EXACTLY AS RECEIVED BY REUTERS, AS A SERVICE TO CLIENTS. REUTERS IS UNABLE TO INDEPENDENTLY VERIFY THE AUTHENTICITY, CONTENT, LOCATION OR DATE OF THIS IMAGE. FOR EDITORIAL USE ONLY. NOT FOR SALE FOR MARKETING OR ADVERTISING CAMPAIGNS. NO SALES.

ریاض ، 15 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز کا کہنا ہے کہ خطے کی تاریخ کی سب سے بڑی فوجی مشق ’’شمال کی گرج‘‘ کی اختتامی تقریب میں 20 دوست ممالک کے قائدین اور نمائندوں کی موجودگی سے ثابت ہوتا ہے کہ یہ ممالک سعودی عرب کے ساتھ فوجی تعلقات کی مضبوطی کی خواہش رکھتے ہیں۔ شاہ سلمان نے ان ممالک کے نمائندوں اور سربراہان کی موجودگی پر ان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ’شمال کی گرج‘ مشق کے نتیجے میں سعودی افواج جنگ کے خطرے کا سامنا کرنے کیلئے ہردم تیار ہیں اور اس مشق سے عرب اور اسلامی ممالک کو درپیش خطرات کا مقابلہ کرنے اور فوج کی صفوں میں وحدت لانے میں مدد ملے گی۔ شاہ سلمان نے یہ بات ریاض کے الیمامہ محل میں کابینہ کے ہفتہ وار سیشن کی صدارت کے موقع پر کی۔ اس سیشن کے بعد وزیر ثقافت اور انفارمیشن عادل الطرافی کا کہنا تھا کہ وزراء نے سعودی فرمانروا، ولی عہد اور نائب ولی عہد کو فوجی مشق اور اتحادیوں سمیت سعودی فوج کی پریڈ کے کامیاب انعقاد پر مبارکباد دی۔ سعودی عرب میں جمعرات کو 20 ممالک کی مشترکہ فوجی مشقوں کا اختتام ہوا تھا۔ اس مشق کا مقصد خطے میں استحکام کیلئے فوجی حربوں کو یکجا کرنا تھا۔ شاہ سلمان اور دیگر ممالک کے سربراہان اور نمائندے حفتر الباطن میں ہونے والی اس مشق کی اختتامی تقریب میں شرکت کیلئے موجود تھے۔

TOPPOPULARRECENT