Wednesday , October 18 2017
Home / عرب دنیا / سعودی فوج صعدہ میں داخل ہو گئی

سعودی فوج صعدہ میں داخل ہو گئی

دوبئی 26 اگسٹ (سیاست ڈاٹ کام) سعودی عرب کی مسلح فوج جنوبی ریجن جازان کے ساتھ ملنے والی یمنی سرحد پار کر کے صعدہ گورنری داخل ہو گئی ہے تاکہ حوثی ملیشیا کی طرف سے سعودی علاقے پر راکٹ باری کے سلسلے کو رکوایا جا سکے۔دوسری جانب عرب اتحادی فوج کے لڑاکا طیاروں نے ساحلی دفاعی کیمپ اور تعز کے شہر المخا میں ‘المحجر’ کے علاقے پر بمباری کی جس کے نتیجے میں گولا بارود کے بڑے گودام اور فوجی گاڑیاں تباہ ہوئیں۔درایں اثنا باغیوں کے خلاف سرگرم عوامی مزاحمتی جنگجوؤں نے تعز گورنری میں منحرف صدر علی عبداللہ صالح اور حوثی ملیشیا کے 20 جنگجو ہلاک کر دیئے۔یمنی میں مقامی حکومتوں کے وزیر عبدالرقیب سیف فتح نے کہا ہے کہ حوثی اور صالح ملیشیاؤں نے تعز کو باقاعدہ منصوبے کے تحت تباہ کیا ہے۔ اس میں رہائشی عمارتوں کو خصوصی طور پر نشانہ بنایا گیا ہے، جس کے بعد تعز کو ’گڑبڑزدہ‘ علاقہ قرار دے دیا گیا ہے۔ادھر انسانی حقوق کی تنظیموں کا کہنا ہے کہ بچوں، خواتین سمیت دسیوں افراد تعز پر حوثی اور صالح ملیشیا کی مسلسل گولا باری کی زد میں آ کر ہلاک ہو چکے ہیں۔ باغی ملیشیا نے انقلاب ہاسپٹل اور بجلی گھر کو بھی نشانہ بنایا ہے۔ ایمبولینس سروسز کا عملہ بھی باغیوں کی دست برد سے محفوظ نہیں ہے جبکہ متعدد مکانات کو ڈائنامائٹ لگا کر تباہ کیا جا رہا ہے۔

TOPPOPULARRECENT