Saturday , October 21 2017
Home / عرب دنیا / سعودی فوج نے حوثی ملیشیا کے 18 ٹینک تباہ کر دیئے

سعودی فوج نے حوثی ملیشیا کے 18 ٹینک تباہ کر دیئے

ریاض ۔ 29 اگست (سیاست ڈاٹ کام) سعودی عرب کی مسلح افواج نے سابق صدر علی عبداللہ صالح اور حوثی ملیشیا کے ایک فوجی قافلے پر حملہ کر کے اس میں شامل 15 ٹینک تباہ کر دیئے ہیں۔ یہ کارروائی ایک ایسے وقت کی گئی کہ جب مملکت کی فوج پہلے ہی پیش قدمی کرتے ہوئے یمنی علاقے صعدہ میں داخل ہو گئی۔ باغی ملیشیا کے ٹینکوں نے جازان کی سمت پیش قدمی کی کوشش کی تھی۔ باغیوں نے ‘الرجیی’ سے سعودی سرحد پر البقع کی سمت نقل و حرکت شروع کی، تاہم اس کا فوری علم سعودی فوج کو ہو گیا۔ ‘العربیہ’ نے سعودی مسلح فوج کی صعدہ کی سرحد پر جبل الطیاش تک پیش قدمی کو کیمرے کی آنکھ میں محفوظ کیا۔ اس پیش قدمی کا مقصد حوثی ملیشیا کے سرحدی علاقوں میں ان ٹھکانوں کو ناکارہ بنانا تھا کہ جنہیں ڈھال بنا سعودی سرحد کے اندر راکٹ باری کی جاتی ہے۔

TOPPOPULARRECENT