Saturday , April 29 2017
Home / عرب دنیا / سعودی فوج کے فضائی حملے میں تین فوجی زخمی

سعودی فوج کے فضائی حملے میں تین فوجی زخمی

عدن، 13 فروری (سیاست ڈاٹ کام) یمن کے عدن میں سعودی سربراہی والی فوج کے فضائی حملے میں 3فوجی زخمی ہو گئے ۔یمن کے سیکورٹی ذرائع نے یہ معلومات دی کہ سعودی فوج کے ایک ہیلی کاپٹر سے عدن بین الاقوامی ہوائی اڈہ کے باہر ایک فوجی گاڑی پر کل ایک میزائل داغا جس میں 3فوجی بری طرح زخمی ہو گئے ۔ زخمی فوجی ہوائی اڈہ کی حفاظت کیلئے بنیادی طور پر تعینات دستے کے تھے ۔اس واقعہ سے یمن کی بین الاقوامی سطح پر تسلیم شدہ حکومت کی نااہلی کا ایک اور اشارہ ملتا ہے ۔سعودی قیادت والی اتحادی افواج نے اب تک حکومت کے مخالفین، ایران نواز عناصر کیخلاف ہزاروں فضائی حملے کر چکی ہے ۔اتحادی افواج کے ترجمان نے واقعہ کے بارے میں پوچھے جانے پر فوری طور پر کسی ردعمل سے انکار کیا ہے۔ تاہم سیکورٹی حکام کا کہنا ہے کہ سرکاری ثالثی بات چیت کے ذریعے تنازعہ کو حل کرنے کی کوشش میں لگے ہوئے ہیں۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT