Monday , August 21 2017
Home / عرب دنیا / سعودی قیادت میں اتحادی فورسز کی تعز کی جانب پیش قدمی

سعودی قیادت میں اتحادی فورسز کی تعز کی جانب پیش قدمی

عدن ۔ 16 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) سعودی عرب کی قیادت میں اتحادی فوجوں نے یمن کے تیسرے بڑے شہر تعز کی جانب پیش قدمی شروع کردی ہے اور اس شہر پر ایران کے حمایت یافتہ حوثی شیعہ باغیوں کا محاصرہ ختم کرانے کے لیے نئی کمک بھیجی گئی ہے۔ یمن کے جنوبی شہر عدن میں حکام نے بتایا ہے کہ شریجا کے علاقے میں نئی بکتر بند گاڑیاں اور دوسرا فوجی سازوسامان بھیجا گیا ہے۔یہ علاقہ یمنی صدر منصور ہادی کی وفادار فوجوں کے زیر قبضہ صوبہ لحج اور تعز کے درمیان واقع ہے۔ ذرائع کے مطابق تعز کا محاصرہ ختم کرانے کی جنگ میں سوڈانی فوجی بھی حصہ لے رہے ہیں۔سوڈانی فوج اس وقت لحج میں واقع العند ائیربیس پر موجود ہے۔ تعز میں صدر منصور ہادی کی وفادار فورسز اور حوثی شیعہ باغیوں اور ان کے اتحادی سابق صدر علی عبداللہ صالح کے وفادار فوجیوں کے درمیان گذشتہ چند ماہ سے شدید لڑائی ہورہی ہے لیکن یمنی فوج اس شہر سے باغیوں کو پسپا کرنے میں کامیاب نہیں ہوسکی ہے۔ یمنی حکومت کی وفادار فورسز تعز شہر کے اندر بھی موجود ہیں جبکہ حوثی باغیوں اور ان کے اتحادیوں نے شہر کی جانب جانے والی مرکزی شاہراہوں پر قبضہ کررکھا ہے۔اتحادی فورسز نیان کے شاہراہوں پر قبضے کو ختم کرانے کے لیے اب نئی جنگی مہم شروع کی ہے۔

TOPPOPULARRECENT