Saturday , September 23 2017
Home / عرب دنیا / سعودی محکمہ پاسپورٹ کے آن لائن سسٹم میں دو خدمات کا اضافہ

سعودی محکمہ پاسپورٹ کے آن لائن سسٹم میں دو خدمات کا اضافہ

جدہ۔ 14 نومبر۔(سیاست ڈاٹ کام) سعودی عرب کے محکمہ پاسپورٹ نے اپنے آن لائن ابشیر سسٹم میں دو اور خدمات (سروسز) کا اضافہ کیا ہے۔یہ ویزے پر ایک سے زیادہ مقامات سے اندرون ملک داخلے اور خروج اور ایک ہی مقام سے خروج اور وہاں سے دوبارہ داخلے کی سہولت ہے۔محکمہ پاسپورٹ کے اسسٹینٹ ڈائریکٹر برائے فنی امور کرنل خالد بن حماد آل سیخان نے بتایا ہے کہ ان کا محکمہ لوگوں کو آن لائن تمام سہولیات مہیا کرنا چاہتا ہے تاکہ انھیں ذاتی طور پر دفاتر کے چکر نہ لگانا پڑیں۔ انھوں نے ذرائع ابلاغ کیلئے جاری کردہ ایک بیان میں کہا کہ صارفین اپنے داخلے اور خروج کی دستاویزات کا پرنٹ لے سکتے ہیں لیکن سفری ضابطہ کار کیلئے یہ دستاویزات درکار نہیں ہوتی ہیں۔محکمہ پاسپورٹ نے سنہ 2013ء میں آن لائں ابشیر نظام کا اجراء کیا تھا۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT