Thursday , August 17 2017
Home / عرب دنیا / سعودی میں مابعد رمضان پہلی سزائے موت ، جملہ تعداد 96 ہوگئی

سعودی میں مابعد رمضان پہلی سزائے موت ، جملہ تعداد 96 ہوگئی

ریاض ۔ 18 ۔ جولائی : ( سیاست ڈاٹ کام ) : رمضان المبارک سے قبل دی گئی ایک سزائے موت کے بعد پورا رمضان اور اس کے بعد عید الفطر تک اس کا سلسلہ رکا ہوا تھا تاہم کل مکۃ المکرمہ میں ایک قاتل کو سزائے موت دی گئی ۔ فہد الحسنی جو ایک سعودی شہری ہے جس نے کچھ عرصہ قبل ایک دیگر سعودی شہری کو چاقو گھونپ کر موت کے گھاٹ اتار دیا تھا ۔ وزارت داخلہ کی جانب سے جاری کئے گئے ایک بیان میں اس کی توثیق کی گئی ۔ یاد رہے کہ سعودی عرب میں سزائے موت مجرم کا سر قلم کر کے دی جاتی ہے ۔ اس طرح اب جاریہ سال میں مجموعی طور پر 96 مجرمین کو سزائے موت دی جاچکی ہے ۔ جو قتل ، منشیات کی اسمگلنگ ، مسلح ڈکیتی اور عصمت ریزی معاملات میں ملوث افراد کو دی جاتی ہے ۔ آخری بار سزائے موت جاریہ سال 29 مئی کو دی گئی تھی ۔۔

TOPPOPULARRECENT