Saturday , August 19 2017
Home / ہندوستان / سعودی میں پریشان ہندوستانیوں کے متعلق رپورٹ موصول

سعودی میں پریشان ہندوستانیوں کے متعلق رپورٹ موصول

نئی دہلی 29 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) وزیر خارجہ سشما سوراج نے آج کہا ہے کہ سعودی عرب میں ہندوستانی سفارت خانے سے انھیں یہ خبر موصول ہوئی ہے کہ پریشان حال ہندوستانیوں کا ایک گروپ جوکہ 15 دن تک بس میں رہا، انھیں پلیسمنٹ ایجنسی نے بے یار و مددگار چھوڑ دیا ہے۔ سشما سوراج نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ انھیں سعودی عرب میں موجود ہندوستانی سفارت خانے سے رپورٹ موصول ہوئی ہے کہ پریشان ہندوستانیوں کو سعودی عرب سے ملک بدر ہونے کی ہدایت دی گئی تھی اور اِس مقدمہ کی اب 6 جنوری کو سنوائی ہے۔ انھوں نے مزید کہاکہ ہندوستانی سفارت خانہ بہت جلد اس معاملہ کو حل کرلے گا۔

TOPPOPULARRECENT