Wednesday , September 27 2017
Home / ہندوستان / سعودی میں پھنسے نوجوان کو سشما سواراج کی مداخلت پر بچالیا گیا

سعودی میں پھنسے نوجوان کو سشما سواراج کی مداخلت پر بچالیا گیا

اگرتلہ ۔ /8 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) تریپورہ سے تعلق رکھنے والے 32 سالہ نوجوان کو سعودی عرب میں اس کے کفیل سے بچالیا گیا ہے ۔ وزیر خارجہ سشما سواراج کی مداخلت کے بعد گوپال داس کو کفیل کے چنگل سے بچالیا گیا جبکہ وہ تین سال قبل روزگار کی تلاش میں سعودی عرب گیا تھا ۔ اسے ڈرائیور کی نوکری دی گئی تھی لیکن اس سے روزانہ 22 گھنٹوں تک گھر اور زراعت کا کام لیا جاتا تھا ۔ کفیل نے اسے ملازمت سے برطرف کردیا تو گیاریج میں اس نے پناہ لی تھی ۔

TOPPOPULARRECENT