Friday , August 18 2017
Home / عرب دنیا / سعودی میں ڈرائیونگ کے دوران کھانے پینے پر 150 ریال جرمانہ

سعودی میں ڈرائیونگ کے دوران کھانے پینے پر 150 ریال جرمانہ

ریاض ۔ 17 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) سعودی عرب کے ٹریفک ڈائریکٹوریٹ نے گاڑی چلانے کے دوران کوئی چیز کھانے یا مشروب پینے والے ڈرائیوروں پر 150 ریال جرمانہ عاید کرنے کا اعلان کیا ہے۔ٹریفک حکام کے مطابق ڈرائیونگ کے دوران سیل فون کے استعمال کے علاوہ کھانا یا پینا ،قوانین کی سنگین خلاف ورزی ہے۔اس کی وجہ سے ذہنی توجہ بٹ جاتی ہے ۔انہوں نے کہا کہ شاہراہوں پر مہلک حادثات کے باوجود ڈرائیوروں نے اپنی اس بری عادت کو ترک نہیں کیا ہے۔اگر ڈرائیور گاڑی چلاتے ہوئے ساتھ کچھ کھا پی بھی رہا ہو تو اس کی 40% تک توجہ بٹ جاتی ہے اور ایسے لوگوں کی وجہ سے ہی سڑکوں پر حادثات کی شرح میں 80% تک اضافہ ہوا ہے۔

TOPPOPULARRECENT