Thursday , October 19 2017
Home / عرب دنیا / سعودی میں 16 ملزمین کیلئے سزائے موت کی اپیل

سعودی میں 16 ملزمین کیلئے سزائے موت کی اپیل

ریاض 22 اکٹوبر ( سیاست ڈاٹ کام ) سعودی عرب میں استغاثہ نے 16 افراد کیلئے سزائے موت کی اپیل کی ہے جن پر الزام ہے کہ وہ مملکت کے مشرق میں شیعہ برادری میں دہشت گردانہ حملوں میں ملوث ہیں۔ اطلاعات میں یہ بات بتائی گئی ۔ کہا گیا ہے کہ مشرقی سعودی عرب میں اس طرح کے حملوں کے مقدمہ میں جملہ 24 افراد کو ملزم بنایا گیا ہے ۔ سعودی عرب کے ذرائع ابلاغ نے کہا کہ دہشت گردوں کا سیل عوامیہ میں شیعہ برادری میں تھا ۔ سنی غالب آبادی والی مملکت میں شیعہ برادری اکثر ملک کے مشرق میں بستی ہے ۔ وزارت داخلہ کی جانب سے اکثر و بیشتر دمام کے قریب عوامیہ میں مسلح تصادم کی اطلاعات دی جاتی ہیں۔ یہ واقعات جنوری 2012 کے بعد سے شروع ہوئے ہیں۔ اخبارات میں کہا گیا ہے کہ 16 ملزمین کے خلاف جو الزامات عائد کئے گئے ہیں جن میں قتل ‘ سکیوریٹی اہلکاروں کو زخمی کرنا ‘ بغاوت ‘ رہزنی اور گرینیڈز کے استعمال کے الزامات بھی شامل ہیں۔ اہم اخبارات کا کہنا ہے کہ ان مقدمات میں استغاثہ نے کہا ہے کہ دو ملزمین کی نعشوں کو ان کی سزائے موت کے بعد سر عام کھمبوں پر باندھ دیا جانا چاہئے ۔ برلن سے کام کرنے والے یوروپین سعودی تنظیم برائے حقوق انسانی کا ادعا ہے کہ 2011 میں شیعہ برادری کے احتجاج کے بعد سے جملہ سات افراد کو سزائے موت دیدی گئی ہے ۔ اس گروپ کا ادعا ہے کہ موت کی سزا پانے والوں میں تین کی عمریں 18 سال سے کم کی تھیں۔

TOPPOPULARRECENT