Friday , September 22 2017
Home / عرب دنیا / سعودی نائب ولیعہد کے ریمارکس کی مذمت

سعودی نائب ولیعہد کے ریمارکس کی مذمت

حماقت سے گریز کیلئے ایرانی وزیردفاع حسین دہقان کا مشورہ
تہران ۔8مئی ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) ایران کے وزیر دفاع جنرل حسین دہقان نے سعودی عرب کو آج سخت جوابی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے اس مملکت کے نائب ولیعہد کی طرف سے گزشتہ ہفتہ کئے گئے ان تبصروں کی مذمت کی جس میں انھوں نے اس علاقہ کو حریف سنی و شیعہ طاقتوں کے درمیان بدترین رقابت کا حوالہ دیا تھا ۔ نائب ولیعہد محمد بن سلمان نے کہا تھا کہ اسلامی دنیا پر کنٹرول کیلئے ایران کے شیعہ عزائم کے سبب اس حریف سے بات چیت کی کوئی گنجائش نہیں ہے۔ محمد بن سلمان نے مزید کہا تھا کہ سعودی عرب محض خاموش بیٹھ کر جنگ کا انتظار نہیں کرسکتا بلکہ کچھ اس طرح کام کرے گا کہ سعودی عرب میں نہیں بلکہ خود ایران میں ان کیلئے جنگ بن جائے ۔ ایرانی وزیر دفاع دہقان نے کہاکہ ’’ایران ، ( سعودی عرب کو ) اس قسم کی بیوقوفی اور احمقانہ حرکت سے باز رہنے کامشورہ دیتا ہے کیونکہ اس ( جنگ کی ) صورت میں سعودی عرب میں مکہ معظمہ اور مدینہ منورہ جیسے دو مقدس مقامات کے سواء اور کچھ نہیں بچے گا ۔ حسین دہقان یہاں لبنانی شیعہ عسکریت پسندتنظیم حزب اﷲ کے المار ٹیلی ویژن سے بات چیت کررہے تھے ۔

TOPPOPULARRECENT