Saturday , March 25 2017
Home / Top Stories / سعودی ولیعہد کو سی آئی اے کا اعزاز

سعودی ولیعہد کو سی آئی اے کا اعزاز

ریاض۔/11فبروری، ( سیاست ڈاٹ کام ) امریکی جاسوس ادارہ سی آئی اے کے سربراہ مائیکل ہوبیو نے سعودی عرب کے ولیعہد ووزیر داخلہ محمد بن نائف کو جمعہ کی شام جارج ٹینٹ میڈل عطا کیا۔ بین الاقوامی سطح پر انسداد دہشت گردی کی مہم میں سعودی انٹلیجنس کے نمایاں کردار پر یہ اعزاز دیا گیا ہے۔ ریاض میں منعقدہ ایوارڈ تقریب میں امریکی سفارتخانہ کے ناظم الامور کرسٹوفر ہینزل اور سعودی عرب کے نائب ولیعہد ووزیر محمد بن سلمان اور دیگر اہم شخصیات موجود تھے۔ ولیعہد محمد بن نائف نے کہا کہ امریکہ کے ساتھ سعودی عرب کے تاریخی تعلقات ہیں جن میں رخنہ اندازی کی کوشش کرنے والے کبھی کامیاب نہیں ہوں گے ۔ ولیعہد نے کہا کہ تمام آسمانی مذاہب امن کی ترغیب و تلقین کرتے ہیں جن کا دہشت گرد ٹولوں کے شیطانی نظریات سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT