Thursday , September 21 2017
Home / دنیا / سعودی ولیعہد کی فرانسیسی وزیر دفاع سے ملاقات

سعودی ولیعہد کی فرانسیسی وزیر دفاع سے ملاقات

پیرس ۔ 4 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) سعودی عرب کے ولیعہد، نائب وزیر اعظم اور وزیر داخلہ شہزادہ محمد بن نایف نے اپنے دورہ فرانس کے دوران وزیر دفاع سمیت کئی اہم عہدیداروں سے ملاقاتیں کی ہیں۔ جمعہ کو ان کی ملاقات پیرس کے شاہی محل میں صدر فرانسو اولاند کے ساتھ ہو ئی۔ گزشتہ روز شہزادہ محمد نایف نے پیرس میں فرانسیسی وزیر دفاع جان ایف لورڈیان سے ملاقات کی۔ ملاقات میں دوطرفہ سیکیورٹی اور فوجی تعاون، دہشت گردی کے خلاف جنگ، سعودی عرب میں فرانس کی فوجی مشقوں میں اضافے اور یمن میں ’’فیصلہ کن طوفان آپریشن‘‘ میں تیزی پر بات چیت کی گئی۔ اس موقع فرانسیسی وزیر دفاع نے یمن میں آئینی حکومت کی بحالی کے لئے سعودی عرب کی مساعی کی حمایت کی اور کہا کہ ان کا مملک یمن میں سیاسی استحکام کیلئے سلامتی کونسل کی قرارداد 2216 پرعمل درآمد کا حامی ہے۔ ذرائع کے مطابق ولیعہد شہزادہ محمد بن نایف فرانسیسی حکام کے ساتھ بات چیت میں شام، عراق اور ایران کے نیوکلیئر پروگرام سمیت دیگر عالمی مسائل پر بھی تبادلہ خیال کریں گے۔ سعودی وفد اور فرانسیسی حکام کے درمیان ہونے والی بات چیت میں مسئلہ فلسطین بھی زیر بحث رہے گا ۔

TOPPOPULARRECENT