Saturday , September 23 2017
Home / عرب دنیا / سعودی پرنس نواف بن عبدالعزیز کا انتقال

سعودی پرنس نواف بن عبدالعزیز کا انتقال

جدہ ۔ 30 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) سعودی عرب کے پرنس نواف بن عبدالعزیز آل سعود کا گذشتہ روز انتقال ہوگیا اور مکہ معظمہ کی مسجد الحرام میں آج بعد عشاء نماز جنازہ کی ادائیگی کے بعد تدفین عمل میں آئی۔ سرکاری خبر رساں ادارہ سعودی پریس ایجنسی (ایس پی اے) نے شاہی دربار کے اعلان کی بنیاد پر یہ اطلاع دی۔ پرنس نواف جو 1933ء میں پیدا ہوئے تھے، ملک عبدالعزیز السعود کے 22 ویں فرزند ہیں۔ ان کے پسماندگان میں 5 لڑکے ہیں۔ پرنس نواف 1961ء میں سعودی عرب کے وزیرفینانس مقرر کئے گئے تھے اور 2001ء تا 2005ء وہ سعودی انٹلیجنس کے سربراہ رہے تھے ۔

TOPPOPULARRECENT