Saturday , August 19 2017
Home / عرب دنیا / سعودی پولیس اور بندوق بردار ہلاک

سعودی پولیس اور بندوق بردار ہلاک

ریاض /4 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) ایک سعودی ملازم پولیس اور ایک بندوق بردار آج سحر کے وقت فائرنگ کے تبادلہ میں ہلاک ہو گئے۔ یہ واقعہ ابقیق کے مقام پر پیش آیا۔ وزارت داخلہ کے ترجمان نے کہا کہ بندوق بردار صیانتی فوج کے اڈہ پر پوشیدہ طورپر داخل ہونا چاہتا تھا۔ ایک ملازم پولیس نے اسے دیکھ لیا اور گرفتار کرنے کے لئے آگے بڑھا تو مشتبہ شخص نے پولیس پر فائرنگ کی اور فرار ہونے کی کوشش کی۔ پولیس نے بھی فائرنگ کردی، جس میں وہ ہلاک ہو گیا۔

TOPPOPULARRECENT