Friday , May 26 2017
Home / عرب دنیا / سعودی پولیس نے مشتبہ دہشت گرد کو ہلاک کردیا پولیس آفیسر بھی ہلاک

سعودی پولیس نے مشتبہ دہشت گرد کو ہلاک کردیا پولیس آفیسر بھی ہلاک

ریاض ۔8 مارچ ۔(سیاست ڈاٹ کام) سعودی عرب میں پولیس نے دولت اسلامیہ گروپ کے ایک رکن کو گولی مارکر ہلاک کردیا جبکہ ایک دیگر واقعہ میں ایک آفیسر کو گولیوں سے بھون دیا گیا ۔ وزارت داخلہ کی جانب سے جاری کئے گئے ایک بیان کے مطابق آفیسرس کو ریاض کے الریان ڈسٹرکٹ کے ایک اپارٹمنٹ میں طلب کیاگیا جہاں دولت اسلامیہ کا ایک حامی چُھپا ہوا تھا تاہم اُس نے جب اپنی بندوق اُٹھائی تو پولیس کو بھی اپنے دفاع کے لئے ہتھیار اُٹھانے پڑے جس کا نتیجہ اُس کی ہلاکت کی صورت میں ظاہر ہوا ۔ ایک دیگر مشتبہ شخص کو پولیس نے گرفتار کرلیا ۔ یہاں اس بات کا تذکرہ بھی ضروری ہے کہ 2014 ء سے دولت اسلامیہ نے سعودی عرب کے متعدد علاقوں میں تشدد برپا کرنے کا ادعا کیا ہے ۔ سعودی عرب میں سنی مسلمانوں کی اکثریت ہے اور دولت اسلامیہ نے ایسے علاقوں کو نشانہ بنایا جہاں شیعہ مسلمانوں کی اکثریت آباد ہے ۔ علاوہ ازیں دولت اسلامیہ نے سکیورٹی فورسیس کو بھی مسلسل نشانہ بناتے ہوئے اب تک درجنوں افراد کو قتل کردیا ہے ۔ منگل کو پیش آئے واقعہ سے قبل شیعوں کی اکثریت والے علاقہ قاطف میں ایک پولیس آفیسر کو گولی اُس وقت مارکر ہلاک کردیا گیا تھا جب وہ ایک پولیس اسٹیشن سے باہر اپنی شخصی گاڑی میں سوار ہورہے تھے ۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT