Thursday , August 17 2017
Home / عرب دنیا / سعودی پولیس کرنل کو گولی ماردی گئی: دولت اسلامیہ

سعودی پولیس کرنل کو گولی ماردی گئی: دولت اسلامیہ

ریاض۔ 5 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) سعودی عرب پولیس کے ایک کرنل کو ریاض کے علاقہ میں آج گولی مار کر ہلاک کردیا گیا۔ وزارت داخلہ نے کہا کہ ایک حملہ سے دولت اسلامیہ کے جہادی گروپ نے پولیس کے کرنل خطاب ماجد الحمضی فائرنگ کے ذریعہ ہلاک کردیا گیا۔ قصبہ دوادیمی میں یہ واقعہ پیش آیا۔ صوبہ نجد کے بموجب سعودی عرب میں القاعدہ سے الحاق رکھنے والے جہادیوں نے پولیس کرنل کو ہلاک کرنے کی ذمہ داری قبول کرلی ہے۔ وزارت داخلہ نے اعلان کیا کہ ایک غیرملکی شہری بم دھماکہ سے ہلاک ہوگیا جس کا نشانہ پولیس کی طلایہ گرد پارٹی تھی۔

TOPPOPULARRECENT