Wednesday , August 23 2017
Home / عرب دنیا / سعودی پولیس کی گشتی پارٹیوں پرنامعلوم افراد کی فائرنگ

سعودی پولیس کی گشتی پارٹیوں پرنامعلوم افراد کی فائرنگ

ریاض۔ 16 اپریل ۔(سیاست ڈاٹ کام) سعودی عرب کے مشرقی شہر القطیف میں جمعرات اور جمعہ کی درمیانی شب اور جمعہ کی صبح کو دو الگ الگ مقامات پر نامعلوم افراد نے پولیس کی گشتی پارٹیوں پر فائرنگ کی تاہم ان دونوں واقعات میں کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا۔ القطیف پولیس ترجمان نے بتایا کی جمعرات اور جمعہ کی درمیانی شب مقامی وقت کے مطابق رات 10:30 بجے التوبی اور الجارودیہ قصبے کے درمیان چوک میں نامعلوم افراد نے پولیس پارٹی پر فائرنگ کی۔اگلی صبح جمعہ کو مقامی وقت کے مطابق صبح 8 بجے القدیح قصبے کی ایک مسجد کے قریب سکیورٹی کے فرائض انجام دینے والے پولیس اہلکاروں پر دوبارہ فائرنگ کی گئی تاہم ان دونوں واقعات میں کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا ہے۔حکام نے القطیف میں نامعلوم دہشت گردوں اور جرائم پیشہ عناصر کی جانب سے کی گئی فائرنگ کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔

TOPPOPULARRECENT