Wednesday , August 23 2017
Home / Top Stories / سعودی کو لاحق کسی بھی خطرہ پر پاکستان اسکے ساتھ ہوگا : نواز شریف

سعودی کو لاحق کسی بھی خطرہ پر پاکستان اسکے ساتھ ہوگا : نواز شریف

اسلام آباد ۔ 11 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان نے آج عزم کیا ہیکہ سعودی عرب کو کسی بھی نوعیت کے خطرہ کے موقع پر پاکستان اس کے شانہ بشانہ موجود ہوگا۔ سعودی عرب کی سلامتی اور مطلق العنانی کو ذرہ برابر بھی خطرہ ہوا تو پاکستان اس کے ساتھ مکمل تعاون کرے گا۔ وزیراعظم پاکستان نواز شریف نے آج یہ بات کہی جبکہ دونوں ممالک ایک دوسرے کے ساتھ اپنے تعلقات کو مزید مستحکم بنانے میں باہمی طور پر رضامند ہیں۔ مستحکم تعلقات کی خصوصی طور پر دفاعی سیکوریٹی اور تجارت کے شعبہ میں شدید ضرورت ہے جس پر عمل آوری کی جائے گی۔ نواز شریف نے سعودی کے نائب ولیعہد پرنس اور وزیر دفاع محمد بن سلمان کے ساتھ ملاقات کے بعد یہ بیان دیا۔ انہوں نے پرنس کا استقبال کرتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب کواپنی کسی بھی سرحدی تنازعہ پر ملک کی مطلق العنانی کو خطرہ لاحق ہونے کی صورت پاکستان اس کی ہر ممکنہ مدد کرے گا۔ پاکستانی عوام سعودی حکومت اور عوام کے ساتھ ہیں۔ پاکستانی عوام سعودی عرب کا ہمیشہ احترام کرتے آئے ہیں ۔

TOPPOPULARRECENT