Tuesday , August 22 2017
Home / دنیا / سعودی کو یمن کی مہم پر ہتھیاروں کی سربراہی منسوخ

سعودی کو یمن کی مہم پر ہتھیاروں کی سربراہی منسوخ

واشنگٹن ۔ /13 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) وائیٹ ہاؤز نے آج اپنے حلیف سعودی عرب کو بالکل درست ہتھیاروں سے وار کرنے کیلئے ہتھیاروں کی سربراہی منسوخ کردی کیونکہ سعودی عرب کی یمن میں بمباری کی مہم سے کئی بے قصور شہری ہلاک ہوگئے ہیں ۔ ایک سینئر انتظامی عہدیدار نے کہا کہ امریکہ کا صیانتی تعاون کوئی سادہ چیک نہیں ہے ۔ ہم نے یہ بات سعودی عرب پر واضح کردی ہے ۔ کیونکہ سعودی عرب یمن کے باغیوں پر فضائی حملے کررہا ہے ۔ ذرائع کے بموجب اس کے نتیجہ میں امریکہ نے فیصلہ کیا ہے کہ غیرملکی فوجی فروخت منسوخ کردی جائے ۔ اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ سعودی عرب کے ساتھ امریکہ کا تعاون جاری رہے گا لیکن یمن میں باغیوں پر سعودی عرب کے فضائی حملے جاری رہنے تک اس کو ہتھیار سربراہ نہیں کئے جائیں گے ۔

TOPPOPULARRECENT